پی سی بی نے محمد حفیظ کی مسکراہٹ لوٹادی

پی سی بی نے محمد حفیظ کی مسکراہٹ لوٹادی


24نیوز : محمد حفیظ کو قومی کر کٹ ٹیم میں شرکت کا پروانہ مل گیا ، آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لئے ٹیم میں شامل پہلا میچ 17 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے روانڈر محمد حفیظ کو نظر انداز  کر دیا تھا، آل روانڈر محمد حفیظ ابتدائی طور پر آسٹریلیا کے خلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے، مگر پھر سلیکشن کمیٹی کو اور ٹیم منیجمنٹ کو خیال آہی گیا اور محمد حفیظ کو فوری طور پر ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا پروانہ مل گیا۔

محمد حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہو جائیں گے واضح رہے کہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سوئی نادرن کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور کے خلاف 213 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا سبب بنی۔ شاداب خان، یاسر شاہ اور محمد حفیط کے بعد قومی ٹیم کی اسپین بولنگ کا شعبہ مضبوط ہو جائے گا۔