کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کا بڑا فیصلہ

کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کا بڑا فیصلہ


راولپنڈی( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 214ویں کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں دیرپاامن اور استحکام قائم کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیومیں ہونے والی کور کمانڈرزکانفرنس میں علاقائی تزویراتی صورت حال کے تناظر میں ملکی سلامتی کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرزکانفرنس میں ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام تک آپریشن ردالفساد کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے یوم دفاع اور یوم شہداء پر پوری قوم کی جانب سے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے فورسز خصوصاً خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہا۔

ملکی سکیورٹی صورت حال، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باﺅنڈری، پاک افغان سرحد اور سکیورٹی سے متعلق دیگرامورپربھی کور کمانڈرزکو مفصل بریفنگ دی گئی۔