2014 کے دھرنے کے پیچھے کس کا پلان تھا؟

2014 کے دھرنے کے پیچھے کس کا پلان تھا؟


اسلام آباد(24نیوز) 2014 کے دھرنوں کے پیچھے کس کا پلان تھا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے بڑا اعتراف کرلیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ دھرنا " لندن پلان " کے تحت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈاپور نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہٹانے کیلئےعمران خان، پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین نے لندن میں طاہرالقادری سے ملاقات کی، جس میں ایک تحریک چلانے پر اکتفا کیا گیا۔

اسی حوالے سےماضی میں مسلم لیگ(ن) نے الزام لگایا تھا کہ یہ دھرنا لندن پلان کے تحت ہورہا ہے لیکن عمران خان نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن پلان ہوا لیکن وہ پلان لارڈز ٹیسٹ کے حوالے سے ہوا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے بھی اسے حکومتی پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی پارٹی نے حکومت کیخلاف 2014 میں 126 دنوں پر مشتمل دھرنا دیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔