ایبٹ آباد میں محفل موسیقی کا اہتمام

ایبٹ آباد میں محفل موسیقی کا اہتمام


ایبٹ آباد (24نیوز)  تاریخی جناح پارک میں ضلعی حکومت کی جانب سے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں نے اپنی آواز کےجادو جگائے، جبکہ سُریلی دھنوں نےماحول گرما دیا اورنوجوانوں نے خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

ایبٹ آباد کے تاریخی جناح پارک میں ضلعی حکومت نے ملک بھر سے ایبٹ آباد آنے والے صحافیوں کے اعزاز میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے آواز کے جادو سےمیلہ لوٹ لیا ۔موسیقی کی دھنوں اور فنکاروں کی سریلی آواز نے ماحول کو گرمادیا ،  ہلکی ہلکی ٹھنڈی شام میں نوجوانوں نے بھی خوب بھنگڑے ڈالے۔

محفل موسیقی میں مقامی نمائندوں،تاجروں ،تحصیل ناظم سمیت اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی اورترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسف زئی نےبھی کی شرکت کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔