اسلام آباد کےایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج

اسلام آباد کےایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج


اسلام آباد(24 نیوز)اسلام آباد ایئرپورٹ میں آوارہ کتوں کی موجودگی کےمتعلق  ٹوئٹی فور نیوز کی خبر پر ڈی جی سول ایوی ایشن کا ایکشن لے لیا، ایئرپورٹ منیجر  کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر آوارہ کتوں کا راج ہے،جس کے باعث مسافر خوف کا شکار ہیں۔ ٹوئٹی نیوز پر خبر نشر ہونے کےبعدڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے لیا، ڈی جی سول ایوی ایشن نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر اصفر فہیم خٹک کو منیجر ایئرپورٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جناح ایئرپورٹ سردار جاوید عتیق کو نیا منیجر تعینات کردیا ہے۔

 دوسری طرف سول ایوی ایشن نے کتوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کردیا ہے، ایئرپورٹ کے ارد گرد مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوتے ہیں۔