پی ٹی آئی کی نفیسہ خٹک اورسیمی ایزدی کااکبرایس بابرکی بہن کے گھرچھاپا

پی ٹی آئی کی نفیسہ خٹک اورسیمی ایزدی کااکبرایس بابرکی بہن کے گھرچھاپا


 اسلام آباد میں ایم این اے نفیسہ خٹک اور پی ٹی آئی رہنما سیمی ایزدی نےاکبر ایس بابرکی بہن کےگھرکے باہرتجاوزات ہٹانے کےلیےچھاپا ماردیا۔ اکبر ایس بابرکا کہناہےکہ الیکشن کمیشن میں درخواست دینے پردباؤ ڈالا جارہاہے، نفیسہ خٹک کے خلاف اسپیکر کو خط لکھ دیا.

تحریک انصاف کی انتقامی سیاست یا سیاسی غفلت،  تحریک انصاف کی ایم این اے نفیسہ خٹک اور رہنما سیمی ایزدی اختیارات سے تجاوز کر گئیں اور خود ہی انصاف کرنے نکل پڑیں۔وزیردفاع پرویز خٹک کی بھابی اورتحریک انصاف کی مقامی رہنما سیمی ایزدی اسلام آباد میں پی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی بہن کے گھر پولیس لیکرتجاوزات ختم کرانے پہنچ گئیں۔ نفیسہ خٹک کے مطابق گھر کے باہر تجاوزات پرپڑوسیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جبکہ سیمی ایزدی نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ علاقے کی نائب چئیرمین ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنا انکی ذمہ داری ہے۔

اکبر ایس بابر نے اس واقعے کو ہاتھ مروڑنے سے تشبیح دیتے ہوئےکہا کہ یہ تمام کارروائیاں ان کی جانب سے دائر کیے گئے بیرونی فنڈنگ کیس کے باعث کیا جا رہا ہے۔اکبر ایس بابر نےمعاملے پر اسپیکر اسد قصیر کے نام خط میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہناہےکہ نوٹس نہیں لیاگیا تو وزیراعظم اور وزیرمملکت داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ادھر سی ڈی دے حکام کا کہناہےکہ متعلقہ گھر کے باہر کارروائی نہیں بنتی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔