سوشل میڈیا پرخواتین کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پرخواتین کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار


لاہور(24 نیوز) سوشل میڈیا پرخواتین کو بلیک میل کرنےوالا ملزم لاہورسےگرفتار، ملزم سے موبائل اور کمپیوٹر کو قبضہ میں لےکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم وہاب نے سائرہ نامی خاتون کی تصاویر حاصل کرکے بلیک میل کیا تھا ۔ملزم کےکمپیوٹراورموبائل سے مزیدخواتین کی تصاویرحاصل کرلی گئیں، پولیس نےملزم کے موبائل اور کمپیوٹر کو قبضہ میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے لاہور سے گرفتار کیا گیااور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، وہاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔