اسلام آباد کی ’’چاندنی‘‘نےاپنے فن سے ناقدین کے منہ بند کرادئیے

اسلام آباد کی ’’چاندنی‘‘نےاپنے فن سے ناقدین کے منہ بند کرادئیے


اسلام آباد(24 نیوز)کوئی انسان چھوٹا یا کمتر نہیں ہوتا اور کوئی ہنر کبھی ضائع نہیں جاتا ، معاشرے میں خواجہ سراوَں کو کمتر سمجھا جاتا ہے لیکن اسلام آباد میں ایک خواجہ سرا نے اپنے ہاتھ سے فن پارے اور دیگر اشیاء بنا کے سب کو حیران کر دیا-

بے درد معاشرے میں خواجہ سراوَں کو ہمیشہ کمتر جان کے انہیں انکے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے لیکن اسلام آباد میں چاندنی نے معاشرے کی پرواہ کیئے بغیر اپنے ہنر کو آزمانے کی ٹھانی اور ایک نجی ادارے کے تعاون سے مختلف فن پارے اور سجاوٹی اشیاء بنائیں ، چاندنی کے منفرد کام کو معاشرے میں منوانے کے لیے شہر اقتدار کے مقامی ہوٹل میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

چاندنی کا کہنا ہے کہ بچپن سے انہیں پینٹنگز کا شوق تھا وہ اس شوق کو پروان چڑھاتے ہوئے روایت توڑنا چاہتے تھے کہ خواجہ سرا صرف ناچ گانا کر سکتے ہیں۔چاندی کے کام کو کئی شہریوں نے سراہا خواتین نے چاندنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراوَں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ انکا ذریعہ معاش بھی بہتر ہو۔

چاندنی کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے والی منتظم کا کہنا تھا کہ نظر انداز طبقے کے ان افراد کے لیے کچھ کرنا ہی اولین مقصد ہے۔ چاندنی کے کام میں کئی منفرد اور دلچسپ اشیاء نظر آئیں ، چاندنی کا کہنا تھا کہ اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی اس ہنر سے مالا مال کرنا اب اولین ترجیح ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer