پنجاب کابینہ کے بڑے فیصلے

10:39 AM, 1 Sep, 2018

وقار نیازی

لاہور(24نیوز) پنجاب کابینہ نے بڑے فیصلے کرلیے،  پالیسی بننے تک نئی نوکریوں پر پابندی  ہوگی،  صحت کارڈ کا اجراء ، نیا بلدیاتی نظام اور پولیس غیر سیاسی ہوگی ۔
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ نئی نوکریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پنجاب کی کابینہ گریڈ ایک سے بیس تک پالیسی بنائے گی،  پبلک سروس کمیشن کے علاوہ تمام براہ راست نئی نوکریوں پر پابندی ہوگئی۔
بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے 30 نومبر تک قانون سازی کرنے کا بل اسمبلی میں لایا جائے گا،  ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات ہوں گے۔صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کرتے ہوئے صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری پر پانچ سال تک عملدرآمد کیا جائے گا، ہر افسر ایک گاڑی استعمال کرے گا جبکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے مرکز کے ساتھ کوآرڈینٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں