"چیف جسٹس کراچی میں ان ایکشن"


کراچی(24نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کے مختلف اسپتالوں کے دورے کئے،  ان  کو اچانک دیکھ کر اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔  جسٹس ثاقب نثار نے مریضوں کے علاج و معالجہ سے متعلق معلومات لیں جبکہ  ہسپتال میں  زیرعلاج پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے میں بھی گئے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ، جسٹس ثاقب نثار ایکشن میں آگئے ، کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرنے سے قبل اسپتالوں میں  پہنچ گئے، جسٹس ثاقب نثار کو دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، جسٹس ثاقب نثار سب سے پہلے ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن پہنچے اور وہاں پر زیر علاج پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے میں گئے ۔ 
ضیاء الدین ہسپتال کے بعد چیف جسٹس، سپریم کورٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیلور ڈزیز پہنچے، ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور معلومات لیں، چیف جسٹس نےسیاسی قیدیوں کے زیر علاج کمروں اور وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔