سول ایوی ایشن نے شاہین ائیرکوحج پروازوں کی اجازت دیدی

سول ایوی ایشن نے شاہین ائیرکوحج پروازوں کی اجازت دیدی


اسلام آباد(24نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی.

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر لائنز کے لائسنس کی توثیق کردی، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لائسنس سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کیلئے کی گئی، لائسنس کی توثیق کے بعد شاہین ایئر لائن کو حاجیوں کو واپس لانے کے لئے پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے، شاہین ایئر کے لائسنس میں توثیق نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز حج آپریشن معطل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے قبل چین میں بھی شاہین ایئر کے مسافر ایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں، جب گزشتہ ماہ پاکستانی مسافر چین کےشہر گوانگ ژو میں پھنسے رہے اور بالآخر کئی روز کے انتظار کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں سے وطن آنا پڑا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔