خاتون اہلکار کا ڈانس وائرل، اے ایس ایف ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی


لاہور(24نیوز) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نےافسروں، جوانوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پرپابندی لگادی،  خاتون اہلکار کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کےبعد پابندی لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکارنےبھارتی گانے"نخرہ تیرا نی" پرڈانس کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی ۔ اے ایس ایف کی خاتون اہلکارنےخود ہی ویڈیوبنائی اوراپ لوڈ کردی، ویڈیومیں خاتون کو اے ایس ایف کا یونیفارم پہنے دیکھاجاسکتاہے,  ڈانس کرنیوالی خاتون اہلکارکادوسرا یونیفارم دیوارپرلٹکا بھی دیکھاجاسکتاہے

  ویڈیووائرل ہونےکےبعد اے ایس ایف انتظامیہ حرکت میں آگئی ا ور حکم جاری کردیا کہ کوئی افسریاملازم قابل اعتراض ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈ نہ کرے،حکام کا کہنا ہے کہ حکم کی پاسداری نہ کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔