بالی وڈ فلم 'گولڈ' کو سعودی عرب میں نمائش کی اجازت مل گئی

بالی وڈ فلم 'گولڈ' کو سعودی عرب میں نمائش کی اجازت مل گئی


24نیوز : بالی وڈ فلم گولڈ کو سعودی عرب میں نمائش کی اجازت مل گئی۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ گولڈ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی سینما گھروں میں پہلی مرتبہ بالی وڈ فلموں کی نمائش کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس میں سب سے پہلے اداکار اکشے کمار کی فلم گولڈ پیش کی جائیگی۔ اکشے کمار نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ گولڈ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جا رہی ہے۔