یوگا کی مشقیں بلڈ پریشر کی دواوں کا بہتر متبادل  

07:49 PM, 1 Sep, 2018

شازیہ بشیر

24نیوز : ایک سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض اگر دوا کھانے کے بجائے صرف یوگا کی مشقیں سر انجام دیں تب بھی دوائیں استعمال کرنے جیسا فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض اگر دوا کھانے کے بجائے صرف یوگا کی مشقیں سر انجام دیں تب بھی دوائیں استعمال کرنے جیسا فائدہ ہوتا  لہذا یوگا مشقوں کو بلڈ پریشر کا بہتر متبادل قرار دیا جا سکتا ہے۔یورپی تنظیم برائے امراضِ قلب کی تحقیق کے مطابق یوگا سے بلڈ پریشر کو عین دواؤں کی طرح قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ صرف 15 منٹ یوگا اور سانس کی مشقوں سے بلڈ پریشر میں 10 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔ اس تحقیقی سروے میں 60 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں شرکا کو ان کی مرضی کے مطابق گہرے سانس کی مشقیں ، سکون آور آسن، ابتدائی یوگا پوزیشن یا صرف جسم کو کھینچنے کی ورزشیں کرائی گئیں۔ ان میں سے یوگا کرنیوالے شرکا کے گروپ میں لوگوں کے بلڈ پریشر میں دس فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

مزیدخبریں