پنجاب میں دفتری اوقات تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں دفتری اوقات تبدیل، نوٹیفکیشن جاری


  24نیوز : حکومت پنجاب نے بھی دفتری اوقات صبح نوبجے سے شام پانچ کردیئے۔ آدھاگھنٹہ نمازِ ظہرکا وقفہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ نے بھی دفتری اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیدی اورایس اینڈ جی ڈی اے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نئے دفتری اوقات کے مطابق ملازمین صبح نو بجے دفترآئیں گے اورشام پانچ بجے تک کام کریں گے۔ اس دوران دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نمازِظہر کا وقفہ ہوگا جبکہ بروز جمعہ ساڑھے 12 بجے سے دو بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔

ایسے دفاترجہاں پرہفتہ میں 6 دن کام ہوتا ہے وہاں پردفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام چاربجے تک ہونگے اوربروز جمعہ دفتری اوقات صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک ہونگے۔ بروزجمعہ ساڑھے 12 بجے سے دوبجے تک نمازِجمعہ کا وقفہ ہوگا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نےدفتری اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وقت کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔