فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے :شاہ محمود قریشی



کراچی (24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے ،کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف آواز کو مزید بلند کرینگے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے کرتار پورکو ریڈورضرور کھلے گا۔

کراچی ائیرپورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کا موقف بہت ٹھوس ہے، اپوزیشن نے اسمبلی میں بہتر کردار اداد کیا ،کیا ہی اچھا ہوتا کہ کہ کشمیریوں کے لئے نکالی جانیوالی ریلیوں اور مظاہروں میں بھی اپوزیشن نظر آتی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسی اور قائد اعظمؒ کے ویژن کے مطابق یقین دلانا چاہتے ہیں پوری قوم اور چادر چار دیواری کا تقدس ھم پر لازم ہے کشمیر میں انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ امریکہ کی ایک تنظیم سے خطاب میں وزیراعظم نے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی  اور آواز بلند کرنے کا کہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer