واجد ضیا کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں: نواز شریف


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف نے کہا کہ قوم جان چکی ہے ریفرنس میں کیا آیا ہے، مقدمہ ایسا ہے کہ چلا جارہا ہے، عدالت نے اقامہ اور خیالی تنخواہ پر فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مقدمہ ایسا ہے کہ چلایا جارہا ہے۔ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتتی نظر آرہی ہے لیکن چند افراد اسے روکنے میں لگے ہوئے ہیں کہ ن لیگ نہیں ہم جیتیں۔ یہ سینیٹ الیکشن نہیں ہے جسے کوئی روک سکے، یہ عوام کاطوفان ہے جس سے کوئی نہیں ٹکراسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں میں مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بائیکاٹ نہیں مقدمہ لڑا ہے، اگر ہم بائیکاٹ کرتے تو جے آئی ٹی نے جو جھوٹ بولے تھے اور پاناما بینچ نے اس طرح کے فیصلے کیے ان کی حقیقت کبھی نہ کھلتی لیکن آج حقیقت کھل چکی ہے، میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا ہے، واجد ضیاء نہیں بتاسکے کہ کہاں اور کس نے چوری کی۔

اہم خبر: آخر کار شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرہی دیا 

نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کے سامنے الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، کیا چوری ہوئی، کہاں چوری ہوئی، کس نے چوری کی؟، چوری کا پتہ ہےنہ مسروقہ مال کا، پوری قوم جان چکی ہے اصل میں کیس ہے کیا؟ واجد ضیا کے پاس کسی بات کا کوئی ثبوت نہیں۔