”وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا“نثار کے شہباز سے گلے شکوے


لاہور( 24نیوز )سابق وزیر خلہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری نثار کہیں نہیں جارہے،وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے یہ ایک مفروضہ ہے،اس مفروضے کو انہوں نے ماڈل ٹاﺅن لاہور آکر خود ہی غلط کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ماڈل ٹاون میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واجد ضیا کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں: نواز شریف
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تلخ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل چوہدری نثار نے  کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں