نوجوان نے معذوری کو اپنی طاقت بنا لیا

نوجوان نے معذوری کو اپنی طاقت بنا لیا


کراچی (24 نیوز)  نوجوان نے معذوری کو اپنی طاقت بنا لیا، ایک ہاتھ سے معذور طلحہ نے اہل خانہ کی کفالت کیلئے فوٹو کاپی مشین لگا لی اور باعزت طریقے روزگار کما رہا ہے۔

کراچی کا ایک ایسا باہمت نوجوان جس نے معزوری کو اپنی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بنایا، طلحہ غفار کا ایک ہاتھ نہیں مگر ہنر اسکا دوسرا ہاتھ بن گیا ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان طلحہ سولر پینل اورگاڑی کی بیٹری سے 6 ماہ سے سولجر بازارمیں فوٹو اسٹیٹ مشین چلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ”میں آج بھی آپ کا منتظر ہوں“

طلحہ غفار اپنے گھر کا واحد کفیل ہے، طلحہ معاشرے کے ہر فرد کے لئے مثال ہےکہ اگر ہمت ہو تو کوئی بھی مشکل آڑھے نہیں آسکتی۔