پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کے عوام پر مہنگائی بم گرادیا


پشاور (24نیوز) سمینٹ اور سریے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ متوسط طبقے کی پریشانیاں مزید بڑھ گییں اور ان کے لیے اپنے گھر کا خواب صرف خواب نظر آتا ہے۔ پشاور کے عوام نے حکومت سے قیمتیں کم کروانے کے مطالبے کے ساتھ سمینٹ مافیا کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی فی بوری میں 50 سے 100 روپے اضافہ اور سریے کی فی کلو قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافے نے متوسط طبقے کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایک پائی جوڑ کر گھر بنانا شروع کیا لیکن سرمنڈاتے ہی اولے برسادیئے گئے۔گھر بنانے والوں کا کہناہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے تھے اب تو اپنے گھر کا خواب مزید دور کردیا گیا ہے. ایسے میں جائیں تو کہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پٹرول سستا ہو گیا
 
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سیمنٹ اور سریا مافیا کیخلاف کاروائی کرے تاکہ وہ اپنے سر پر چھت کے سپنے کو حقیقت میں ڈھال سکیں۔