کوئٹہ لہو لہو، ایک ہی دن میں تین خوں ریز واقعات، 10افراد جاں بحق

کوئٹہ لہو لہو، ایک ہی دن میں تین خوں ریز واقعات، 10افراد جاں بحق


کوئٹہ (24نیوز) بلوچستان میں دشت گردی کے واقعات نہ رک سکے۔ ایک ہی دن میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے4افراد جان بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے4افراد جان بحق ہو گئے۔ خونریز واقعات میں 10 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کےنتیجےمیں پانچ افراد جان بحق اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسرےواقعےمیں دشت روڈ نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسزکا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک

 ارباب کرم خان روڈ پر مسلح افراد نے رکشے کو نشانہ بنا دیا۔ فائرنگ سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔