بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ناکامی سامنے آ گئی

بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ناکامی سامنے آ گئی


نئی دہلی ( 24 نیوز ) بھارت کے اسپیس سائنس مشن کو بڑاجھٹکا، انڈین خلائی ایجنسی کا فوجی مقاصد کے لیے بھیجے گئے سیٹلائٹ سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈین حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی قومی خلائی ایجنسی کا رابطہ اس سیٹیلائٹ سے منقطع ہو گیا ہے جسے دو دن پہلے ہی مدار میں چھوڑا گیا تھا۔ ملکی سطح پر تیار کیے جانے والی سیٹلائٹ کو فوجی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: چین کا خلائی اسٹیشن خلا میں بے قابو
 
خلا سے متعلق انڈیا کے تحقیقی ادارے اسرو کے سربراہ نے رپورٹرز کو بتایا کہ بدقسمتی سے پاور سپلائی کی بے قاعدگی رابطہ کے منقطع ہونے کا سبب بنی۔

اسرو کے مطابق سیٹلائٹ سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  سیٹلائٹ کا وزن دوہزارچھیاسٹھ کلوگرام ہے۔ اس سیٹیلائٹ کی تیاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ بھی ملک سائنس دانوں کو مبارکباد دی تھی۔