امجدصابری کے قاتلوں کوسزائے موت، خاندان کا اظہارِ اطمینان

امجدصابری کے قاتلوں کوسزائے موت، خاندان کا اظہارِ اطمینان


 کراچی(24نیوز) امجدصابری کے قاتلوں کوسزائے موت پربیٹے کی جدائی سے نڈھال بوڑھی والدہ کے غم کا مداوا تونہیں ہوا مگر وہ بیٹے کے قاتلوں کو سزا ملنے پر بڑی حد تک مطمئن ہوگئی ہیں۔

مقتول قوال امجد صابری کی والدہ جو لخت جگر کی جدائی کے  غم کو نہ بھلا سکیں لیکن قاتلوں کو پھانسی کی سزا ملنے پر مطمئن ضرور ہیں۔

 آنکھوں میں نمی، چہرے پہ اداسی

دل میں غم کا پہاڑ، آواز میں درد

امجد صابری کی والدہ کہتی ہیں قاتلوں کی سزا پر سکون نصیب ہوا۔ حکومت، آرمی چیف اور پولیس کی شکر گزار ہوں ۔

مقتول کے بھائی طلحہ صابری نے بھی قاتلوں کی سزا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بھی سزا ملنی چاہیئے۔