پٹرول قیمتوں میں کمی کا جھانسہ،لیگی حکومت عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی


اسلام آباد (24 نیوز) حکومت اقتدار کے آخری دنوں میں بھی عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی۔ تیل کی قیمت میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو دینے کے بجائے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پٹرول پر ٹیکس ساڑھے چار فیصد بڑھا دیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے پٹرول 5 روپے 26 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے قیمت کم کرنے کے بجائے پٹرول صرف 2 روپے 7 پیسے سستا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:”وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا“نثار کے شہباز سے گلے شکوے

دوسری جانب پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 21.5 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 25.5 سے بڑھا کر 27.5 فیصد کر دی۔

حکومت کے وارے نیارے ہو گئے۔ ڈیزل اورپٹرول سے 4ارب 32کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول کرے گی۔ ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے عوام کو پورا ریلیف دیا جاتا تو یہ رقم حکومت کی جیب میں نہیں جاتی بلکہ عوام کے پاس ہی رہتی۔