پاکستان اور امریکا میں بہترین تعلقات ہیں، امریکی سفیر

پاکستان اور امریکا میں بہترین تعلقات ہیں، امریکی سفیر


کراچی(24نیوز) پاکستان میں امریکاکے قائم مقام سفیر ال ڈبلیو جونز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں واقع امریکن قونصلیٹ میں امریکہ کے 243 ویں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریبات منعقد کی گئیں جس میں امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی۔ پاکستا میں امریکا کے قائم مقام سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات ہیں۔ پاکستان اورامریکا کے تعلقات سیاسی، سفارتی اور اقتصادی ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی بے حد مضبوط ہیں۔

اس موقع پر کراچی میں تعینات امریکن قونصل جنرل جواین ویگنر نےکہا کہ پاکستان جیسے شاندار ملک میں کام کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر قطر سے آئے ہوئے امریکی ائیر فورس کے پوپ بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا۔شرکا نے پوپ بینٹ کو دل کھول کر داد دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔