وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

 وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے طیب اردوان کو انتخابات میں 15 ویں مرتبہ تواتر کے ساتھ فتح پرمبارک باددی ہے ۔ وزیراعطم نے کہا کہ طیب اردوان امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں اور ہمیشہ امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے طیب اردوان کو انتخابات میں 15 ویں مرتبہ تواتر کے ساتھ فتح پرمبارک باددی ہے۔ وزیراعطم نے کہا کہ انتخابی نتائج ترک عوام کا طیب اردوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

طیب اردوان امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں، ہمیشہ امت کی ترجمانی کرتے ہیں۔پاکستانی قوم کی طرف سے طیب اردوان کی مسلسل فتح پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ضرورت کے وقت ترکی کے ساتھ کھڑاہوگا۔ پاکستانی قوم طیب اردوان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہے۔ ترک صدر طیب اردوان کا مبارک باددینے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور ترکی بھائی چارہ اور دوستی کے رشتے میں جڑے ہیں۔پاکستان برادر اسلامی ملک ہے،  مستقبل میں مزید حمایت بھی جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ دونوں رہنماوں کا دورہ پاکستان کے وقت کا جلد تعین کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer