پاکستان کا امریکہ کو کرارا جواب

پاکستان کا امریکہ کو کرارا جواب


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان نے امریکا کو کراکرا جواب دے دیا،دفترخارجہ کا کہنا ہے پاک چین دوستی میں کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں، سی پیک منصوبے ہرحال مکمل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے کھولا محاذ تو پاکستان نے بھی دیا خوب جواب،امریکی وزیرخارجہ کے متنازعہ بیان پرپاکستان کے دفترخارجہ نے امریکا کو واضح کردیا، پاکستان کے وزیرخارجہ عبداللہ ہارون کا کہنا ہے مائیک پومپیو کا آئی ایم ایف اورچین سے متعلق بیان نامناسب ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف فنڈنگ سے چینی قرضوں کے لئے کچھ نہیں چاہئے ۔

 یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری

وزیرخارجہ نے کہا پاک چین دوستی پر کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں،،حکومت سی پیک کے منصوبے مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے، سی پیک کے منصوبوں میں کوئی تیسرا فریق رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

عبداللہ ہارون کا کہنا تھا امریکا سے اپنے پیسے مانگو تو وہ انکار کردیتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔