ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی شاعر بن گئے

ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی شاعر بن گئے


فیصل آباد(24نیوز) حلقہ این اے 108 میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کو گنتی کا عمل جاری،اس دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے تنقید کا کچھ انوکھا ہی انداز اپنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 108 میں شکست پر عابد شیر علی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی تقاضا کر دیا۔ عابد شیر علی کی درخواست پر ریٹرننگ افسر کی زیر نگرانی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ عابد شیر علی مقررہ وقت پر آر او آفس نہ پہنچے تو تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب نے ملکہ ترنم نورجہاں کا گیت گنگنا دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔توہین عدالت ،ن لیگی رہنما طلال چودھری بھی نااہل ہوگئے 

  عابد شیر علی تھوڑی دیر بعد سیشن کورٹ پہنچے تو انہوں نے بھی میاں فرخ حبیب کی تنقید کا جواب ایک شعر پڑھ کر دیا جس میں ان کی تنقید کا جواب بھی دیا۔ دونوں رہنمائوں کی شاعرانہ انداز میں ایک دوسرے پر جگت بازی نے ثابت کر دیا کہ وہ پکے فیصل آبادی ہیں۔