عمران خان کے خواب ٹوٹ گئے

عمران خان کے خواب ٹوٹ گئے


اسلام آباد(24نیوز) وزارت خارجہ کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی سیاسی راہنما پاکستان میں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت کوئی بھی غیر ملکی سیاسی راہنما عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوگا۔بھارتی وزیراعظم کی عمران خان کو مبارکباد دینا خوش آئند ہے۔ توقع ہے کہ 2016 سے نہ ہونے والی سارک کانفرنس پاکستان کی میزبانی میں دوبارہ شروع ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین مربوط مزاکرات کا بھی دوبارہ اغاز کی بھی امید ہے۔ پاکستان اور افغانستان ایک برس سے رابطے میں ہیں۔ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہی ہے فوجی ہرگز نہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔جہانگیر ترین کی یاترا کام کرگئی 

 پاک فوج کے پائلٹس کی جانب سے 6 روز تک 20650 فٹ بلند چوٹی لاتوک میں پھنے روسی کوہ پیماہ کو ریسکیو کرنے پر روس نے شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم کی حلف برداری کی پروقار تقریب سادگی سے ہوگی۔ ڈاکٹر فیصل کاکہنا تھا کہ دوسیاسی حکومتوں کی مدت کا مکمل ہونا اور تیسری کیلئے پر امن انتخابات سے ملک کے جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔