عامر خان نے عمران خان سے معذرت کرلی

عامر خان نے عمران خان سے معذرت کرلی


24نیوز: عامر خان نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی، کپل دیو نے پاکستان آمد دعوت نامے اور بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دی،دوسری طرف سدھو نے دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کےمطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت اب تک نہیں ملی اگر دعوت ملتی بھی ہے تو شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں ایک ایونٹ میں مصروف ہیں۔ بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو کا کہنا تھا کہ انہیں تقریب حلف برادری کے لیے مدعو نہیں کیا گیا اگرمدعو کیا جائے گا اور بھارتی حکومت سے اجازت ملی تو پاکستان جا کر تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کروں گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے خواب ٹوٹ گئے 

 دوسری جانب بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر و کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے انہیں تقریب حلف برداری کے لیے مدعو کیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے مجھے ذاتی طور پر مدعو کیا ہے اور ان کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔