مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش 

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش 


  24نیوز : مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ،بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی شق 35 اے میں ترمیم کے لئے مودی حکومت نے کمر کس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرکے بھارت ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔مقبوضہ ریاست میں ہندووں کو بسانے کے لئے بھارتی آئین میں 370 کی شق 35 اے رکاوٹ بن رہی ہے جسے ختم کرنے لئے مودی سرکار نے سپریم کورٹ کا سہارا لیا۔

یہ بھی پڑہیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری 

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

 بھارتی آئین میں خصوصی شق 35 اے کو ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہندو زمین خریدنے کے ساتھ  ریاستی  باشندہ سرٹیفیکیٹ  بھی  اصل  کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے باز رکھے۔

شازیہ بشیر

Content Writer