ن لیگ نے ضمیر فروشوں کی تلاش شروع کردی

ن لیگ نے ضمیر فروشوں کی تلاش شروع کردی


اسلام آباد(24نیوز)تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، شہباز شریف نے تمام ن لیگی سینیٹرز کو طلب کرلیا،اجلاس شروع۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس شروع ہوچکا ہے، اجلاس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان بھی شریک ہیں، ذرائع کے مطابق  شہباز شریف نے چیئرمین  سینیٹ  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے اظہار تشویش کیا۔

 ذرائع کے مطابق  اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی، شہباز شریف کا پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن ملکر لائحہ تیار کرے گی، اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ ملکر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن مل کر اس معاملے پر لائحہ تیار کرے گی، اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer