سعودی خواتین کو بڑی آزادی مل گئی

سعودی خواتین کو بڑی آزادی مل گئی


ریاض(24 نیوز)سعودی خواتین پر برسوں سے لگی پابندی اٹھا لی گئی،ایک بڑی آزادی مل گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی حکومت جنس کی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا۔ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی عمر 21 برس مقرر کی جارہی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer