جذبہ خیرسگالی، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام

جذبہ خیرسگالی، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام


جہلم ( 24نیوز ) کرتارپور راہداری کے بعد پاکستانی حکومت نے جہلم کے قریب روہتاس میں 185سالہ قدیم گوردوارہ چوہاصاحب کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایک اور بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے جہلم کے قریب روہتاس میں 185سالہ قدیم گوردوارہ چوہاصاحب کھول دیا گیا،متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین اسرار احمد کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ 2 اگست کو پنجاب کے شہر جہلم میں 185 سالہ قدیم گوردوارہ چوہاصاحب روہتاس کو دوبارہ کھول رہا ہے،ڈاکٹر ایمر احمد ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ تقریب کےچیف  گیسٹ ہوں گے،سکونت سنگھ ، صدر چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندک کمیٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔ 

واضح رہےخراب موسم کی خرابی کی وجہ سے گوردوارہ چوہا صاحب کی افتتاحی تقریب گذشتہ ہفتے ملتوی کردی گئی تھی۔