ڈالرآہستہ آہستہ نیچے آنے لگا

ڈالرآہستہ آہستہ نیچے آنے لگا


کراچی(24 نیوز) ڈالرکی قیمت 31 پیسے کم، سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ بڑھ گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ آج بھی مندی کا شکاررہی۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر31 پیسےکی کمی سے 159 روپے 11 پیسےکاہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 159 روپے 50 پیسےہوگئی۔

 سونےکی فی تولہ قیمت 900 روپےاضافےسے84 ہزار روپےہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپےاضافے کے بعد 72 ہزار16 روپےہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت میں29ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکس میں مندی رہی۔ ہنڈرڈانڈیکس172پوائنٹ کی کمی سے 31ہزار666 پربندہوا۔ کاروبار میں بھی 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طورپر تین سو گیارہ کمپنیوں کےچارکروڑچونسٹھ لاکھ شئیرزکاکام ہوا۔ صرف ایک سو پچاس کمپنیوں کےشیئرزکی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کے بیس ارب روپے ڈوب گئے۔