پاکستان ، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونگے


اسلام آباد(24 نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے ، مذاکرات میں پاکستانی وفد آئی ایم ایف وفد کو ملکی معیشت پر بریفنگ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کے جاری کھاتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔

تجارتی خسارے میں اضافہ تشویش ناک ہے ، سرکاری اداروں کے نقصانات کو قابو کرنا بڑا چینلج ہے ، آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔