پشاور حملے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مقدمہ درج ، تحقیقات شروع


پشاور (24 نیوز)پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر پر حملے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار ، حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر پر حملے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی ، حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ، دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف کیمروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے ، ہلاک دہشتگردوں کے اعضا کے نمونے ڈی این اے کیلئے آج لاہور بھجوائیں جائیں گے۔