اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے پلان کو تبدیل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے پلان کو تبدیل کرنے کا انکشاف


اسلام آباد(24 نیوز)ایف آئی اے تحقیقات میں اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ماسٹر پلان کو تبدیل کرنے کا انکشاف ، ایف آئی اے نے کیس میں ملوث ڈی جی ماحولیات شیخ سلمان کو معطل کر کے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامبات کے بعد ایف آئی اے حکام بھی مارگلہ ہلز پر غیرقانونی تعیمرات سے متعلق کیس میں تحقیقات کیلیے متحرک ہو گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ماسٹر پلان کو تبدیل کر دیا ہے ، کیس میں سی ڈی اے ماحولیات ، انفورسمنٹ اور پلاننگ ڈویژن کے 20 سے زائد افسر ملوث ہیں۔

کیس میں ملوث سی ڈی اے کے ڈی جی ماحولیات شیخ سلمان کو معطل کر کے دیگر افسروں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے افسروں نے ملی بھگت سے غیر قانونی این او سی جاری کر کے تعمیرات کی اجازت دی۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہزاروں درختوں کو کاٹ کر سیمنٹ فیکٹریاں اور ریسٹورنٹس تعمیر ہوگئے ہیں۔


سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے مارگلہ ہلز کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق کیس میں میں مزید اعلیٰ افسروں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔