پاکستانی عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے استثنیٰ کی مدت ختم

پاکستانی عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے استثنیٰ کی مدت ختم


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان میں عمرہ زائرین کیلیے مشکلات برقرار، سعودی سفارتخانے نے ایک ماہ بعد بائیو میٹرک شرط دوبارہ بحال کردی،صرف ایک ماہ کیلیے45 سال سے زائد عمر کے زائرین کو استثی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عمرہ زائرین کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں، عمرہ زائرین اب کو بھی اعتماد میں دفتر میں لائنوں میں کرنا پڑے گا انتظار، سعودی سفارت خانے نے عمرہ زائرین متعلق جاری اعلامیہ میں کہا کہ ایک ماہ مکمل ہونے پر زائرین کیلیے بائیومیٹرک کی شرط بحال کی جارہی ہے،اعتماد کے متعلقہ دفاتر

میں بائیو میٹرک تصدیق کا عمل 4دسمبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ 45سال سے زائد عمر والوں کو بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ایک ماہ کا استثنیٰ دیا جا رہا ہے ،12 سال سے کم عمر بائیومیٹرک کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعتماد نامی نجی کمپنی میں فنگر پرنٹس دینے کیلیے عمرہ زائرین کو البصح پہنچا ہوتا ہے جس کے بعد وہ لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا ہے،اسلام آباد راولپنڈی میں اعتماد میں اپنا دفتر سیکٹر آئی ٹین تھری سے جی نائن کراچی کمپنی منتقل کرلیا ہے۔