معروف گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز


لاہور(24 نیوز) معروف گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلم سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر ایک مختصر دورانیے کی فلم بنائی گئی ہے جس کو سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ مختصر دورانیے کی یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

”آنسو“ کے نام سے بننے والی فلم ریلیز ہونے کے فوری بعد وائرل ہو گئی ، ڈاکیو منٹری فلم جنید جمشید کے بینڈ میں شامل سلمان احمد نے بنائی ہے۔