نواز شریف جاتی امراء سے کوئٹہ روانہ،جلسہ سے خطاب کریں گے


لاہور (24نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوامی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، نواز شریف سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ نجی پرواز کے ذریعے کوئٹہ روانہ ہوگئے, خواجہ سعد رفیق,سینیٹر پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔