دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے:امریکا

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے:امریکا


واشنگٹن (24نیوز) امریکہ نےپشاور  زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مزمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پشاور میں ایگرکلچر ڈائریکٹوریٹ پر دھشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ، امریکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیتھر نیروت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔