ہندو یاتری مہا شیوراتری کا تہوار منانے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچ گئے


لاہور (24نیوز) بھارت ہندو یاتری مہا شیو راتری کا تہوار منانے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچ گئے، ڈیرہ صاحب پہنچنے پر یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سات دسمبر کو واپس وطن لوٹ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مہاشواراتری کا مذہبی تہوار منانے کے لئے آنے والے یاتریوں کا گردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیااور ہار پہنائے گئے،یاتریوں کا استقبال سیکرٹری شرائنز طارق وزیر خان نے کیا، یاتری پاکستان آمد پر خوشی دکھائی دیئے اور بہترین استقبال پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ یاتریوں کی آمدورفت کے لئے پاک بھارت تعلقات موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

وفد کے ممبران لاہور میں قیام کے بعد 2 دسمبرکو کٹاس راج جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق3 دسمبر کو شوراتری کی مرکزی تقریب کٹاس راج مندر میں ہوگی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ہندویاتری 7 دسمبر کو واپس لوٹ جائیں گے۔