بالی وڈ کی حسینہ نرگس فخری نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کر لیا


نئی دہلی(24نیوز) شوخ وچنچل بالی ووڈحسینہ نرگس فخری نے آئندہ سال دلہنیا بننے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں دلوں کی ملکہ، دلکش وخوبرو نرگس فخری نے اپنا پیا ڈھونڈ لیا،وہ مارچ میں اپنے دوست اور ایکٹر اودے چوپڑا کے ساتھ بیاہ رچائیں گی۔

نرگس فخری ، فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواچکی ہیں۔