پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں امدادی کارروائی ، کشتی کو بچا لیا

پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں امدادی کارروائی ، کشتی کو بچا لیا
pns zuliqaur save boat to drown channel 24 پی این ایس پاک بحریہ کشتی بچا لی


اسلام آباد(24 نیوز)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 16 روز سے مشکل میں پھنسی کارگو کشتی کو کسی بڑے خادثے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کھلے سمندرمیں پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں یہ دوسری امدادی کارروائی کی ہے۔

خلیج عدن میں یہ کارگو کشتی آپریشنل صلاحیت کھو چکی تھی اور 16 روز سے اس کا عملہ خوراک اور پانی سے بھی محروم تھا۔

پی این ایس ذوالفقار نے اس کشتی کو معاونت فراہم کر کے عملے کے اراکین کے جانی نقصان سے محفوظ بنایا ہے۔