حملہ آور کہاں سے یونیورسٹی میں کہاں سے داخل ہوئے؟24نیوز نے پتہ لگالیا


خیبر پختونخوا (24نیوز) حملہ آور پشاور زرعی یونیورسٹٰی میں میں گیٹ سے برقعہ پہنے داخل ہوئے،دہشتگرد رکشہ میں آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلا النبیؐ کے موقع پر دہشت گردوں کو شرم نہ آئی اور پشاور کی زرعی یونیورسٹٰی کے ریسرچ سینٹر رپر حملہ کر دیا، حملہ آور برقعہ پہنے رکشے میں آئے رکشے سے اترتے ہی انہوں نے گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ کو گولی مار دی اور طالب علموں کے ہاسٹل میں داخل ہو گئے۔

فائرگ کے باعث طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا، ڈر کے مارے انہوں نے دروازے زور سے بند کے لئے حادثے کے  باعث ہاسٹل کو 15 دن کیلئے بند کر دیا گیا، دیگر طلب علموں کو دوسرے ہاسٹلز میں منتقل کر دیا گیا۔

دہشتگردوں نے تمام کمروں میں گھس کر طالب علموں پر اندھا دھن فائرگ کر دی جبکہ دستی بم بھی پھنکا جس کے باعث 6 طالب علم ایک سیکیورٹی گارڈ 2 سویلین شہید ہوئے ہیں جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں جن میں پولیس ، ایف سی  اور طلبہ شامل ہیں۔