بڑے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ ، میریٹ ہوٹل انتظامیہ سے جواب طلب


اسلام آباد(24 نیوز)اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے بڑے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ، میریٹ ہوٹل انتظامیہ سے فائر سیفٹی کے انتظامات سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کا معاملہ ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر کے بڑے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا 

خط کی کاپی 24 نیوز کو موصول ہو گئی ، خط میں ہوٹل انتظامیہ سے پوچھا گیا ک ہوٹل میں آگ بجھانے کے کیا انتظات کئے گئے ہیں ، جامع رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے ، رپورٹ جمع کرانے کیلئے ہوٹل انتظامیہ کو سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ہوٹل انتظامیہ سے بلڈنگ فائر فٹنس سرٹیفیکیٹ مہیا کرنے کو کہا گیا ہے، ہوٹل کے عقبی اور فرنٹ گیٹ کا سائز بڑا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ محمد اقبال عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ایم سی آئی نے ہوٹل میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ای اینڈ ایم سے مہلت م1انگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم سی آئی نے گزشتہ ہفتے بھی دو ہوٹلوں کے باہر لگے سلنڈرز ضبط کر لئے تھے۔