فیصل آباد میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز


فیصل آباد (سٹی41) فیصل آباد میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا،منی ایمبولینس میں آگ بھجانے اور فسٹ ایڈ کا سامان موجود ہے۔

تفصٰلات کے مطابقفیصل آباد میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موٹرسائیکل منی ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے،100 منی ایمبولینس شہر کے مختلف پوائنٹس پر موجود ہوں گے جس کے باعث تنگ گلیوں میں طھی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

ریسکیو اہلکار محمد خان کا کہنا تھا کہ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔شہریوں کو بر وقت طبی امداد فراہم کی جائے گی، آگ بھجانے اور فسٹ ایڈ کا سامان  ہر وقت موجود ہو گا۔

منی ایمبولیسن کے اہلکاروں نے شہر کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا، پبلک ریلیشن آفسر محمد فیصل کاکہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں منی ایمبولنس ہی پہلے پہنچے گی، ضرورت ہوئی تو بڑی ایمبولنس بھی فراہم کی جائے گی۔