ٹریفک حادثات کی اصل وجہ سامنے آگئی


لاہور (24نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا، سگنل توڑنا ہم فخر سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سے ہر روز بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، کئی مائوں کی گودیں اُجڑ جاتی ہیں، لیکن پھر بھی ہم سبق حاصل نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو لاہور میں پہلا خوفناک ٹریفک حادثہ صبح سویرے سویرے مال روڈ پر پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح ٹیکسی ڈرائیور ٹریفک قوانین کو ٹائروں تلے روندتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراتا ہے، ایک انسان کی غلطی کی سزا کی دوسرے کو بھگتنا پڑتی ہے۔

دوسرا حادثہ ریس کورس کے قریب پیش آیا، یہاں بھی موٹر سائیکل سوار ہی کی غلطی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی موج مستی میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور ٹریفک وارڈن کے ہوتے ہوئے سگنل توڑا اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔

ٹریفک حادثات کی دوسری اہم وجہ اوور سپیڈنگ اور تیز رفتاری ہے، ہمیں چاہیئے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے، سب کے لئے بہت حد ضروری ہے جس پر عمل کرکے ہی حادثات سے بچا ؤ ممکن ہے