لاہوریوں کی سہولت کیلئے اینڈرائڈ ایپ تیار

لاہوریوں کی سہولت کیلئے اینڈرائڈ ایپ تیار


لاہور (24نیوز) لاہور سٹی ٹریفک نے پنجاب انفورمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایک نیا ایپ تیار کر لیا جس کا نام ‘راستہ’ ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک نے نیا ایپ تیار کر لیا شہر لاہور کے لوگ اپنا سی این آئی سی نمبر اور موبائل فون نمبر کے زریعے با آسانی اس ایپ میں ریجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

اس ایپ میں روٹ پلین  کرنے سے لے کر لائسنس حاصل کرنے تک کی تمام تر معلومات مو جود ہیں، ایپ میں دیگر فیچرز بھی موجود ہیں،ٹریفک ایڈوائزری اس کا اہم ترین فیچر ہے جس کے زریعے شہر کی ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

ایک اور شاندار فیچر جس کا نام روٹ پلینر ہے، اس کی اہم بات یہ ہے کہ صارف اپنی منزل کا نام لکھتا ہے اور ایپ فورن سب سے بہتر راستہ تجویز کرتا ہے۔